ESSAAR - Educational Society For Strategic Analysis And Research Pakistan

ایثار – تعلیمی ادارہ  براۓ  تجزیہ و تحقیق حکمت عملی – ایک آزاد پاکستانی تحقیقی ادارہ

مجودہ مقام:  صفحہ ء اول و رئیسی| منشور
منشور
PDF
Print
E-mail

 

:ہمارا نام

 

      اس فلاحی ادارے (غیر سرکاری تنظیم) کا نام ای – ایس – ایس – اۓ – اۓ – آر / ایثار (تعلیمی ادارہ براۓ تجزیہ و تحقیق حکمت عملی) ہے-

 

:ہمارا مقصدِ وجود

 

      "ایثار" کا مقصدِ وجود، ایک ایسا قومی سطح پر یکساں نظام قائم کرنا ہے، جو آنے والی نسلوں کو ہمارے دین، ثقافت اور اُمت سے مربوط کرے گا – انشا اللہ –

 

:ہمارا نسب العین

 

       ای – ایس – ایس – اۓ – اۓ – آر / " ایثار" (تعلیمی ادارہ  براۓ  تجزیہ و تحقیق حکمت عملی – ایک آزاد پاکستانی تحقیقی ادارہ) کا  نسب العین ، مجموعی طور پر ملک و قوم کو تعلیم دینا، ان کے  فرائض ، کمزوریوں، خامیوں کے متعلق آگاہ کرنا اورمسلسل قوم کی خود اعتمادی کو برقرار رکھتے ہوۓ خالص بنیادی اسلامی اقدار پر مبنی معاشرے کو تشکیل دینا ہے-

       ہم بطور تحقیقی ادارے کے اس ملک و قوم کو تجاویز پیش کریں  گے تاکہ ہمارے لوگ خود مذہبی، سماجی ، ثقافتی اور تاریخی اقدار کے مطابق اسلام کی خودمختاری اور مکمل طاقت/قوت و حق کو بحال کرتے ہوۓ سیاسی اور اقتصادی اختیارات کا انتخاب کریں-

      ہم مثبت تبدیلی کے لئے وسیع البنیاد تعلیمی ادارہ ہیں، جس کا  نسب العین، آزاد انصاف اور حقیقی اسلامی اقدار کی بنیاد پر معاشرے کو تشکیل دینا ہے-  ہم  جانتے ہیں کہ  قومی تجدید نو  تب  ہی ہو سکتی ہے جب ، لوگ ہم پرمسلت تمام"مخالف اور غیر اسلامی نظام" سے واقعی میں  آزاد ہوں- جو صرف تعلیم اور بیداری ٔٔ شعور کے ذریعے ہی ممکن ہے-

 

:ہمارا لائحہ عمل

 

      ہمارا  لائحہ عمل، عوام اور معاشرے کے لیۓ انٹرنیٹ کے ذریعے ، موجودہ  امور اور حکمت عملی ، قوم کی تعمیر نو پر راہ عمل  براۓ  تعلیم ، وسائل کا صحیح استعمال و انتظام ، سیاست ، اقتصادیات ، شھری نظام ، قومی سلامتی کے مسائل ، بین الاقوامی تعلقات اور دوسرے مضامین پر تعلیمی مواد اورلائحہعمل فراہم کر نا ہے-

 

 

:ہمارے مقاصد مندرجہ ذیل ہیں

 

1. ہمارا مقصد پاکستان کے عوام کی ممکنہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور ان کو اتنا تعلیم یافتہ کر دینا ہے کہ وہ اپنی قوم کو جراٴت اور خوداری کے ساتھ‍ آئین کے مطابق ترقی کے بآم عروج پر پہنچا دیں – انشا اللہ  –

2. قوم کو بیدار کرنا-

3. تمام ملکی نظام اور پاکستان کے بنیادی ڈھانچے  کی بہتری کے لئے اوراق نظام کار  کی تیاری-

4. قوم میں  خود اعتمادی اور خودداری کی فضا کو فروغ دینا-

5. غیر ملکی امداد اور وسائل پر انحصار کی روک تھام کرنا-

6. قومی سلامتی کے خطرات  پر روشنی ڈالنا-

7. تجاویز کے ذریعے قومی سلامتی اور اندرونی اور بیرونی خطرات کے خلاف قومی دفاع کو مضبوط کرنا-

8. قومی سلامتی اور امور حکمت عملی سے متعلق مسائل کے بارے میں پاکستان کے عوام کو تعلیم دینا-

9. ایک مثبت طریقے سے غور و فکر اور اظہار خیال کی آزادی کو فروغ دینا اور حفاظت کرنا-

10. مساوات ، اتحاد ، یکجہتی کے ذر‍‌یعے شہریوں میں بھائی چارے اور ایک پاکستانی شناخت کے فروغ کیلئے جدوجہد کو فروغ دینا-

 

11. معیاری تعلیم کے واحد نظام کو متعارف کرانا-

12. تعلیم کے ذریعے رواداری کو فروغ دینا اور ملک بھر میں ہر قسم  کے صوبائی ، نسلی ، مذہبی ، فرقہ وارانہ ، لسانی یا قبائلی تعصبات کے خاتمے، اور سب کے لئے یکجحتی ، باہمی محبت ، بھائی چارے اور خوشحالی کے لئے راہ ہموار کرنا-

13. اسلامی قوانین کے نفاذ کو فروغ دینا-

14. ہرسطح پر سرکاری ملازمین (سول سرونٹس) کو سیاست اور مداخلت کے خلاف  آئینی تحفظ فراہم کرتے ہوۓ، سرکاری خدمات (سول سروسز)  کی دوبارہ تشکیل نو اور اصلاح  کیلئے تجاویز پیش کرنا، اور مہارت و لیاقت کو فروغ دینا-

15. ایک ایسا اقتصادی نظام متعارف کروانا جو مکمل طور پر اسلامی طرز کاروبارپرمبنی ھو اور سود و رباہ سے بالکل پاک ھو-

16. ایک ایسا سیاسی نظام وضع کرنا جو آئین کے مطابق پاکستانی لوگوں کی امنگوں کی صحیح ترجمانی/عکاسی کرے-

17. تمام پاکستان مخالف اشاعت کی نفی کرنا اور ان کا جواب دینا-

18. پاکستان اور اس کے اثاثوں کے بارے میں درست اور مثبت معلومات فراہم کرنا-

 

Written by Talha Raza
29.10.10